شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی – Today Newztv

شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی – Today Newztv

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں تیز ہواؤں کی وجہ سے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں ہو گئے، شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، چھتیں اڑ

گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، تیز ہوا کے باعث سندھ اسمبلی کے باہر جماعت

اسلامی کے ٹینٹ بھی اکھڑ گئے۔ واضح رہے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی تیز ہواؤں کے جھکڑ کی لپیٹ میں آگیا ہے جہاں کئی جگہ دیواریں گر

گئیں، جن کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔شہرِ قائد میں گلبائی پل کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوا ہے۔پولیس کے مطابق تیز ہوا کے باعث نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل کے قریب واقع ایک گھر کی دیوار بھی گر گئی، جس کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیز ہوا سے مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاون میں چھت کا کچھ حصہ گر گیا، جس کے ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ چلنے والی تیز ہوا کی وجہ سے اورنگی ٹاون میں بجلی کا کھمبا گرنے

سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔پاپوش نگر میں واقع سرکاری اسکول کی دیواریں بھی گر گئیں، تاہم وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکنڈری اسکول کی عمارت پہلے ہی خستہ حال تھی جس کی کئی بار شکایت کی تھی، مگر محکمہ تعلیم نے توجہ نہیں دی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ بھی جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زیادہ دباو موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس ہوا کے زیاد دبا کے باعث شہرِ قائد میں مغربی سمت سے 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کبھی کبھی ان ہواوں کی رفتار 63 کلو میٹر بھی ہو رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں رات گئے تک تیز ہواوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں