’’ آج عمران خان اور ثاقب نثار دونوں بے نقاب ہوگئے‘‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ایسا رد عمل کہ حکومت کی نیندیں اُڑ گئیں – PAKISTAN PRESS

’’ آج عمران خان اور ثاقب نثار دونوں بے نقاب ہوگئے‘‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ایسا رد عمل کہ حکومت کی نیندیں اُڑ گئیں –

 

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کی ہے….

۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ صادقو امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہوگئے.,

۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی….

۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپرچلا گیا ہے۔دوسری جانب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ

 ثابت ہو گیا کہ عمران خان کاکرپشن کے خلاف بیانیہ بھی دھوکا تھا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں 16 درجے آگے جانا صادق اور امین کا کمال ہے ،پہلے کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگایا اور پھر ملک میں کرپشن بڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال کے اقتدار میں کرپشن اور تباہی کے سوا

کچھ نہیں کیا ، پشاور بی آر ٹی اور بلین ٹری میگا کرپشن کی کھلی داستان ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کرکے قوم کیاربوں روپے لوٹے گئے اور لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا ….

۔ انہوں نے کہاکہ اب کرپشن بڑھنے کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈال دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نے ملکی معیشت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولتکار بٹھائے ہیں، عمران نے ریکارڈ قرضے لیئے اور آج ہر پاکستانی تقریباً دو لاکھ روپے کا مقروض ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں اصل نااہل عمران احمد نیازی خود ہے۔

Read more articles…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں