تعلیمی اداروں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

تعلیمی اداروں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا—

 

تعلیمی اداروں میں پابندیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا لاہور /راولپنڈی (-این -این -آئی-)کورونا وبا کی پانچ ویں لہر کے باعث پنجاب کے دو اضلاع کے اسکولوں میں چھٹی جماعت تک 31 جنوری تک 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کا سلسلہ اب 15 فروری تک جاری رہیگا جس کا اطلاق دونوں شہروں کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔دوسری جانب پشاور میں کورونا کے پھیلاؤکے

باعث ضلعی انتظامیہ نے مزید 8 تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کر دئیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے ایک ہفتے تک بند رہیں گے اور تعلیمی ادارے کھلنے پرصرف ویکسینیٹڈاسٹاف کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں