بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کو بڑےعہدے کی پیشکش کردی – Cricket News

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر ”عبدالرزاق” کو بڑےعہدے کی پیشکش کردی –

بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نےپاکستانی اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے اورانہیں بطور بولنگ کوچ کی پیشکش کی ہے، جس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے جواب دینے کیلئےوقت مانگ لیاہے۔

عبدالرزاق پاکستان اس وقت کرکٹ بورڈ میں بطور ریجنل ہیڈکوچ و قومی سلیکٹر کام کررہے ہیں۔ بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرزاق نے 343 میچزکھیلے، اپنے 17 سال کیریئر میں

انہوں نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزمیں حصہ لیا جس میں انہوں نے 6 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی بدولت 7 ہزار 419 رنز اسکور کیے۔ عبدالرزاق کا بولنگ کیریئر بھی

کافی متاثر کن رہا انہوں نے 343 میچز میں 389 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کو منالیا ہے، ثقلین مشتاق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

@PSL7

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں