آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری، کم قیمت والا 5 جی موبائل جلد متعارف کروانے کا اعلان ،قیمت اتنی کم کہ اب ہر کوئی خریدےگا

آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری، کم قیمت والا 5 جی موبائل جلد متعارف کروانے کا اعلان…. ،قیمت اتنی کم کہ اب ہر کوئی خریدےگا

آئی فون کے صارفین کیلئے خوشخبری، کم قیمت والا 5 جی موبائل جلد متعارف کروانے کا اعلان ،قیمت اتنی کم کہ اب ہر کوئی خریدےگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔ایپل نے مارچ میں سستا ترین آئی فون مارکیٹ میں پیش کر نے کا اعلان کر دیا۔…

تفصیلات کے مطابق آئی فون ایس ای 3 کو 8 مارچ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس کی قیمت 300 ڈالرز یعنی52 ہزار پاکستانی روپے کے قریب ہونے کا امکان ہے ،اس طرح یہ سستا ترین فون ہوگا۔….

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے 8 مارچ کے ایونٹ میں آئی فون ایس ای 3 کے ساتھ آئی پیڈ ائیر اور میک منی کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرہے…

مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاو¿می اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے ہو سکتاہے …

جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں…

۔فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

Read more…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں