”آئی ایس آئی امریکہ کی مدد سے امریکہ کو افغانستان میں شکست دے گی…“ سابق ڈی جی آئی. ایس. آئی. جنرل “حمید گل” کا پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ملا برادرز کی فتح کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمیدگل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ”آئی ایس آئی امریکہ کی مدد سے امریکہ کو افغانستان میں شکست دے گی“۔

یہ الفاظ انہوں نے دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں کہے، انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کے لئے کہنا چاہتا ہوں شاید پھر کوئی اور یہ نہ کہے، جس آئی ایس آئی کو آج مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے…… جب تاریخ رقم ہو گی تو کہیں گے

کہ آئی ایس آئی نے امریکہ کی مدد سے افغانستان میں سوویت یونین کو شکست دے دی، پھر ایک اور جملہ ہو گا آئی ایس آئی نے امریکہ کی مدد سے امریکہ کو شکست دے دی۔

اسلام آباد (این این آئی)ازبکستان نے46افغان طیاروں کو زبردستی اتارلیا۔غیر ملکی کے مطابق افغان طیارے غیرقانونی طور پر ازبکستان کی فضائی حدود استعمال کررہے تھے……… جس کے باعث انہیں اتار لیا گیا،طیاروں میں سیکڑوں فوجی موجود تھے۔

دوسری طرف افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود مسافرطیاروں کیلئے بند ہے،صرف فوجی طیارے فضائی حدوداستعمال کرسکیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں