مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ مرغیاں تیزی سے مرنے لگیں –

مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں ”’جگر” اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ,,, مرغیاں تیزی سے مرنے لگیں –

مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ مرغیاں تیزی سے مرنے لگیں—- مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ،ہزاروں مرغیاں مرنے لگیں، ادویات کی بھی شدید قلت ہورگئی ۔ تحصیل کوٹ ادو کی مرغی فارموں کنٹرول شیڈ و ں میں جگر اور یرقان کی شدید بیماری کا حملہ ہوا

جس کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں مرغیاں مرنے لگی ہیں، اس بیماری کی روک تھام کے لیے انسانوں میں پیلے یرقان میں استعمال ہونے والی ادویات جیٹی پار انجکشن اور شربت ہیپامرز انجکشن و شربت مارکیٹ سے اچانک غائب ہو گئے ہیں، دو سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے

جس کی وجہ سے ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں جبکہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اور رمضان میں گوشت کی زیادہ استعمال کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بیمار مرغی کا گوشت دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی جسم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس نے کسان حضرات سے اپیل کی ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں گندم کی باقیات نہ جلائیں، موٹر وے پر پھیلنے والا دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے گندم کٹائی کے موقع پر کسانوں کی آگاہی مہم شروع کردی ہے،

سیکٹر کمانڈر حشمت کمال کے مطابق کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے دیہات اور مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔گندم کی باقیات کے دھویں سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں، یہ دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے، حادثات کی روک تھام کیلئے کسان بھائی تعاون کریں

READ MORE FROM HERE….WE POST NEW THINGS FOR YOU…FOR YOUR FITNESS, FOR YOUR KNOWLEDGE……THANKS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں