بھارت کو افغانستان کے مستقبل کی بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں,,, ، گلبدین حکمت یار

کابل (این این آئی)حذب اسلامی افغانستان کے سربراہ سابق وزیراعظم گلبدین حکمتیار نے بھارت کو متنبہ کیا ہے…. کہ بھارت کو افغانستان کے مستقبل پر بیانات جاری کرنے کی بجائے اپنے اندرونی معاملات سلجھانے چاہئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے……………… ،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لئے افغان سرزمین استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بعض امن دشمن نہیں چاھتے…. کہ افغانستان میں مضبوط و مستحکم مرکزی حکومت بنے، بعض غیر ملکی دشمن ایجنسیاں افغان عوام کو بغاوت پر اکسانے میں مصروف ہیں۔

سربراہ حذب اسلامی نے افغانستان میں دیرپا امن کے لئے وزیراعظم عمران خان کے موقف کو بھی سراہا۔

Read this one………..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں