ایران میں بدنام زمانہ ایوین جیل کی بھیانک صورتحال کی کہانی منظر عام پر آگئی،لیک فوٹیج نے تہلکہ مچا دیا

تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران کے نواح میں واقع بدنام زمانہ ایوین جیل میں نصب نگرانی کے کیمروں کی افشا ہونے والی فوٹیج منظرعام پرآئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اس میں جیل کی ناگفتہ بہ صورت حال: اور بعض جیل کوٹھڑیوں میں قیدیوں سےانسانیت سوز سلوک کی ان کہی تفصیل پتاچلتا ہے۔

خود کو ہیکرزکے طورپرمتعارف کرانے والے ایک گروپ نے جیل کے اندرون کی فوٹیج کو آن لائن جاری کیا ۔اس نے نگرانی کے کیمروں…….. کی ویڈیوکے کچھ حصے امریکی خبررساں ایجنسی کے ساتھ شیئرکیے ۔ان مبینہ ہیکرزکا کہنا تھا

کہ وہ اس فوٹیج کے ذریعے جیل کے سنگین حالات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ جیل میں سیاسی قیدیوں اوربیرون ملک بالخصوص مغرب کے………. ساتھ تعلقات شبے میں پکڑے گئے قیدیوں سے سے کیا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

فوٹیج کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا بازوکاٹنے کی کوشش میں باتھ روم کا آئینہ توڑدیتا ہے۔ نگرانی کے کیمروں کے ذریعے فلم بند کیے گئے مناظرمیں قیدی اور یہاں تک کہ جیل محافظ ایک دوسرے کو مارپیٹ کررہے ہیں۔سنگل کمروں میں قیدی……… دیواروں کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھے تھے اور گرم رہنے کے لیے خود کو کمبلوں میں لپیٹ رہے تھے۔

ہیکروں کے اس گروپ نے آن لائن اکائونٹ سے پیغام میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ایران میں تمام سیاسی قیدیوں………. کی آزادی کے لیے ہماری آواز سنے۔ایک اور ویڈیو میں جیل محافظ قیدی کی وردی میں ایک شخص کو مارتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ ایک گارڈ ایک اورقیدی کو گھونسے ماررہا ہے۔

محافظ بھی قیدیوں کی طرح آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں۔ بہت سے محافظ ایک ہی کمرے میں ٹھونسے ہوئے ہیں۔ان میں سے کسی نے بھی فیس ماسک نہیں پہن رکھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں