پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ ”صحابہؓ” بیان کرتے ہوئے, اللہ کو پیارے ہوگئے,,، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہ کانفرنس بیگم کوٹ میں تقریر کے دوران: دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے،

 

تفصیلات کے مطابق لاہورکے معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر بیگم کوٹ چوک میں 41ویں سالانہ فضائل صحابہ کانفرنس میں عظمت صحابہ بیان کر رہے تھے………. کہ دوران تقریر انہیں دل کا دورہ پڑا ،سٹیج پر موجود علما فوری طور پر انہیں گاڑی میں لیکر ہسپتال جا رہے تھے

کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے— ۔ مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علما نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے,,,,,, ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مولانا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

کہ قاری عبدالمتین اصغر صحابہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے،انہیں سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی :انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے۔مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ ان کی عمر57سال تھی۔

 

انا للہ وانا الیہ راجعون

شئر لازمی کریں اپنے ٹائم لائن پر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں