’’ جلد پاکستانی سیاست کو سرپرائز دیں گے‘‘ جہانگیر تریناور انکے گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بڑی خبر – The News Pak

’’ جلد پاکستانی سیاست کو سرپرائز دیں گے…‘‘ جہانگیر تریناور انکے گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین جنہوں نے پارٹی سے اختلافات پر اپنا الگ گروپ تشکیل دے دیا تھا —-جس میں کئی ارکان شامل ہیں اب اُن کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے رابطے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے جہانگیر ترین گروپ کی پی پی میں شمولیت کے لیے مخدوم خاندان کو ٹاسک سونپ دیا۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی بلاول بھٹو زرداری

سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت کی تردید یا تصدیق سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے—— کہ وہ جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہے

اور جلد سرپرائز دیں گے۔ یہاں واضح رہے کہ 06 اپریل2021ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر دی گئی تھی۔

سینئر پی پی خاتون رہنما کا دعویٰ تھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ترین ساتھی جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔ دوسری جانب تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پاک افغان تعلقات سے متعلق معاملات پر گفتگو کےلیے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے

ہمراہ افغان دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی طالبان قیادت سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کے دونوں ممالک کے وفود کے درمیان پاک افغان سیکیورٹی، اقتصادی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ خیال رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا۔

READ MORE NEWS HERE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں