اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں، کسی طور اپنا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، استعفے کی وجہ بتا دی تو پورا پاکستان دہل جائے گا،عامر لیاقت –

اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں، کسی طور اپنا فیصلہ واپس نہیں لوں گا،,,,, استعفے کی وجہ بتا دی تو,, پورا پاکستان دہل جائے گا،عامر لیاقت –

/پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں

وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے جوکرپشن کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے لیکن دوستوں نے ان کے ہاتھ میں بندوق تھمادی، اگر

انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں۔جنہوں نے کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے…

۔انہوں نے تو الیکشن جیت کر پیسے نہیں کمائے لیکن باقی لوگوںنے بہت کچھ کمایا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں دیوار سے لگایا اور نظرانداز کیا جارہا ہے، انہیں نیشنل بینک نے ایک سال سے کسی کے کہنے پر قرضہ تک نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد

جو شخص کراچی چلارہا تھا اور جس نے فاروق ستار کو شکست دی کیا وہ اس قابل بھی نہیں کہ وزیراعظم کاترجمان بن سکے۔عامر لیاقت نے کہاکہ استعفی کی وجہ بہت خطرناک ہے لیکن انہوں نے کسی

سے وعدہ کیا ہے اس لیے وہ نہیں بتاسکتے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس ملاقات کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن ان سے ادب و احترام کا رشتہ ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت کہا تھا کہ یہ میری آخری جماعت ہے اور وہی بات آج بھی کہتاہوں،,,,

اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ عامر لیاقت تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم میں شامل ہورہا ہے تو وہ اپنیآنکھوں کا علاج کروائے، انہوں نے مزید واضح کیا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں لیکن کہیں اور نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے پارٹی ٹکٹ کوئی مسئلہ نہیں ہے

اور وہ آزاد حیثیت سے ہی کراچی کے جس حلقے سے چاہیں سامنے والے کو ہرا سکتے ہیں۔عامر لیاقت نے کہاکہ ان پر ایک خاتون نےالزام لگایا جب انہوں نے ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا تو ان کی بات

نہیں سنی گئی، ان کا گھر برباد ہوگیا مگر حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کروائیں گے لیکن وہ اپنی بات بھول گئے، انہوں نے حلقے میں زیادتیوں کے واقعات پر ملزمان کو سزائیں دلوانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ یہ بھی

بھول گئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے محبت و احترام کا رشتہ اب بھی رہے گا اورانہیں وہ زندگی بھر نہیں چھوڑ سکتے اور نہ کبھی چھوڑیں گے۔عامرلیاقت نے کہاکہ اب اگر عمران خان رابطہ کریں یا بشری بی بی جو ان کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں وہ کسی طور اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے.

۔انہوں نے کہا کہ ان سے فی الحال تحریک انصاف کے صرف ان لوگوں نے رابطے کیے ہیں جو خود پارٹی چھوڑ رہے ہیں، ایک انٹرپاس گورنر عمران اسماعیل کی ان سے رابطہ کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

READ MORE,,,,,,,,,,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں