خاتون اپنا 2لاکھ سے زائد مالیت کا فون موٹروے پر گنوا بیٹھی ! لیکن پھر یہ کس طرح ڈھونڈ کر اس تک پہنچایا گیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے – News 92

خاتون اپنا 2لاکھ سے زائد مالیت کا فون, موٹروے پر گنوا بیٹھی….. ! لیکن پھر یہ کس طرح ڈھونڈ کر اس تک پہنچایا گیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دو لاکھ سے زائد مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ کر خاتون کے حوالے

 کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے لاہور جانے والی موٹروے پر خاتون اپنا آئی فون پرو سروس ایریا پر بھول گئیں تھیں

اور جب انہیں احساس ہوا کہ موبائل ان کے پاس نہیں ہے تو خاتون نے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کرتے ہوئے موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی جس پر موٹروے پولیس افسران شوکت جاوید اور شہزاد

 خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون کی تلاش کیلئے احکامات جاری کیئے ۔ موٹروے اہلکاروں نے سروس ایریا پر موبائل فون تلاش کیا جس کی مالیت تقریبا دو لاکھ 35 ہزار کے قریب تھی،,,,,,,

اسے ڈی ایس پی موٹروے پولیس عبدالوحید نے اپنی نگرانی میں مشعل نامی خاتون کے حوالے کیا ۔ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا اور انہیں شاباش دی ۔…..

دوسری جانب نجی ٹی و ی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے ارکان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے رابطے کررہے ہیں۔.,.

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ ترین گروپ کے ارکان سے رابطے میں ہیں جبکہ 9 ارکا ن نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے اور تین اراکین قومی اسمبلی کا نواز شریف سےبھی رابطہ کروایا گیا ہے،,,,,,

انتخابات کے قریب ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔دوسری جانب یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ترین گروپ کے چند ارکان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دوست محمد کھوسہ کے ذریعے پیپلز پارٹی سے رابطے کررہے ہیں۔

Read more …….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں