عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو ٹیپ لیک! دونوں کیا گفتگو کر رہے ہیں؟ جس نے سُنی اسکے اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آئے – News 92

عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو ٹیپ لیک….! دونوں کیا گفتگو کر رہے ہیں؟ جس نے سُنی اسکے اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آئے –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مینار پاکستان پر درجنوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے سے متعلق کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کی در ند گی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔……

پولیس کے مطابق آڈیو میں عائشہ اکرم اور ریمبو کے درمیان ملزمان کی رہائی کے بدلے رقم لینے کی منصوبہ بندی ہوئی۔ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں

کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں،,,,,

جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے,,,,

اور اس دوران کیس کی کافی تفصیلات سامنےآئی ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ریمبو کو گرفتار کیا تھا…..

جبکہ ریمبو نے بھی عائشہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملزمان سے رقم کا مطالبہ کر رہی تھی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں

Read more….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں