پرانی اور سخت قبض ایک دن میں ختم ساری زندگی قبض نہیں ہوگی، چھوٹا سا عمل کرلیں – AF Newz

پرانی اور سخت قبض ایک دن میں ختم ساری زندگی قبض نہیں ہوگی، چھوٹا سا عمل کرلیں – AF Newz

اگر آپ پرانی اور سخت اور دائمی قبض کا شکار ہیں توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ آج آپ کو ہرقسم کی قبض کو فوری طور پر ختم کرنے کا بہت آسان اور صدیوں پراناعلاج بتاؤں گا۔ اس کے بعد آپ کو زندگی میں دوبارہ قبض نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ قبض کی ابتدائی علامات اور احتیاطی تدابیر سے آگا ہ کروں گا۔ سب سےپہلے بات کرتےہیں۔ قبض کی ابتدائی علامات کی۔ اگر حاجت معمول کے مطابق نہ آئے یا آئے تو دن میں کہیں کہیں بار آئے ۔ یا روزانہ پاخانہ آنے کی بجائے دوسرے ، تیسرے روز آئے ۔ تو ان دونوں صورتوں کو قبض کہتےہیں۔ باقاعدگی سےپاخانہ نہ آنے کی وجہ سے طبیعت خراب رہتی ہے۔

جسم کو تھکا تھکا ، زبان میلی اور بھوک رو ز بروز کم ہونے لگتی ہے۔ جب آنتوں پہلے سے جگہ موجود نہ ہوتو ان میں نئی غذا کا داخل کرنا ممکن نہیں رہتا۔ جس کی وجہ سے جسم میں کمزور ی ہوجاتی ہے۔ توآئیے بات کرتے ہیں چند احتیاطی تدابیرکی۔ بادی غذاؤں اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔ مصنو عی مٹھاس کھانے سے گریز کریں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ۔ اور روزانہ ورزش لازمی کریں۔ فاسٹ فوڈز کھانے میں احتیاط کریں۔ فائبر ز والے کھانے کھائیں۔ گ وشت کی نسبت سبزیوں کو ترجیح دیں ۔ آئیے اب بات کرتےہیں۔ صدیوں پرانے آسان علاج کی۔ جس کے استعمال سے انشاءاللہ! ہر قسم کی قبض جڑ سے ختم ہوجائے گی۔

اس کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ہوگا۔ سقمونیا مدبر ایک تولہ، جلابہ ہڑ ایک تولہ، عصارہ ریوند ایک تولہ ، مصبر زردایک تولہ، مصطگی رومی چھ ماشہ ، زنجل چھ ماشہ، مرمکی چھ ماشہ چاہیے ہوگا۔ ان تمام چیزوں کے نام بے شک مشکل ہیں۔ مگر یہ آپ کو بہت ہی آسانی سے کسی بھی پنساری سے مل جائیں گے۔ اب ان تمام اجزاء کو بتائے گئی مقدار کے مطابق پیس کراس کا سفوف بنا لیں۔ اب اس سفوف کو پانی سے گوند لیں۔ اب چھوٹی چھوٹی سائیکل کے بیرنگ کی طرح گولیاں بنا لیں۔

سائے میں خشک کریں اور کسی ہوا بند ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ اب دو گولیاں رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔ پندرہ دن مسلسل استعمال کریں۔ پرانی اور سخت اور دائمی قبض کے لیے یہ نسخہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جگر کے امراض کے لیے بھی یہ علاج بہت مفید ہے۔ اس نسخہ کو یقین اور تسلی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ ! آپ کو سوفیصد فائدہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں