آٹا، چینی ، گھی اور دالیں سستی۔۔ غریب عوام کو بڑے ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی – Docboa24 Network

آٹا، چینی ، گھی اور دالیں سستی۔…۔ غریب عوام کو بڑے ریلیف کی خوشخبری سنا دی گئی

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈسکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گنے کی فصل کی پیداوار کاریکارڈ83ملین ٹن تھا لیکن اس سال گنے کی فصل کی پیداوار 100ملین ٹن سے زائد ہو گی ،یکم نومبر سے شوگرملیںچل پڑیں گی اور انشااللہ عوام کوچینی

80روپے فی کلو دستیاب ہو گی ،آٹا سستاہوچکاہے اسی طرح اگلے ماہ تک گھی اوردالوںپر سبسڈی دے کر ان کی قیمتیں بھی نیچے لائیں گے۔ اپنےبیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ ا س سال گنے کی 100ملین ٹن سے زائد پیداوار سے 9ملین ٹن چینی پیدا ہو گی,,

جبکہ ہماری ضرورت 6.1ملینٹن سے کچھ زیادہ ہے اور اس تناسب سے ہمارے پاس آئندہ ڈیڑھ سال کے لئے چینی کے ذخائر موجود ہوںگے ۔انہوںنے کہاکہ گنے کی معیار کے اعتبار سے کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ قیمت مقررکر رہے ہیں جس سے کسان کو اس کی فصل کا پورا معاوضہ ملے گا.

۔ اسی طرح حکومت ایسا میکنزم بنارہی ہے جس سے شوگرملوں اورڈیلرز کو بھی ان کا جائز منافع ملے گا لیکن ہم چینی 80روپے فی کلو تک بیچیں گے اورمقرر کردہ نرخوںپر فروختیقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ

شوگرملیں یکم نومبر سے کرشنگ کا آغازکر دیں گے….. جس کے بعد چینی کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی ،اس وقت بھی پاکستان میں چینی کی قیمت عالمی منڈی کے مقابلے میں کم ہیں ۔ حکومت پر عزم ہے کہ جو اشیاء ہماری اپنی پیداوار ہیں انہیں عوام کی قوت خرید کے اندرلائیں گے۔,/

انہوں نے کہاکہ حکومت گھی کی قیمتیں نیچے لانے کے لئے بھی سبسڈی دینے جارہی ہے اور اسی طرح دالیں بھی عوام کو کم قیمت پر دستیاب ہوں گی ۔

READ ALSO……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں