یکم اکتوبر تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ این سی او سی نےآخرکار بڑا اعلان کر ہی دیا

یکم اکتوبر تک تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ این سی او سی نےآخرکار بڑا اعلان کر ہی دیا

نیشنل کمانڈ اینڈ سنٹر نے تعلیمی اداروں میں یکم اکتوبر تک چھٹیوں کی خبروں کی تردید کر دی ۔اپنے ایک بیان میں این سی او سی نے کہا کہ یکم اکتوبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبریں جھوٹی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔اس حوالے سے نظرثانی سے

متعلق مزید کوئی بھی فیصلہ آفیشل ذرائع کے زریعے جاری کیا جائیگا۔ دریں اثناء وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ نیچے آرہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ 15 روز میں اس رجحان میں مزید استحکام آئے گا اور کورونا کیسز میں کمی آئے گی جس سے اسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کمی آئی ہے لیکن ابھی خطرہ باقی ہے۔ بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی ہے جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں