بیٹی کی پیدائش پر پیٹرول پمپ مالک کا حیران کن اعلان ۔۔۔جان کر آپ بھی ضرور پیٹرول پمپ پہنچنے کو شش کریں گے !

بیٹی کی پیدائش پر پیٹرول پمپ مالک کا حیران کن اعلان—جان کر آپ بھی ضرور پیٹرول پمپ پہنچنے کو شش کریں گے !

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی مہنگی ہیں—— ایسے میں ایک پمپ مالک نے بیٹی کی پیدائش پر اضافی پیٹرول دینے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے پمپ مالک نے

اپنے خاندان میں بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں گاہکوں کو اضافی پیٹرول تقسیم کیا۔بیتول ضلع میں پیٹرول پمپ کے مالک دیپک سینانی کی بہن کے گھر 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشی میں دیپک نے صارفین کو اضافی پیٹرول فراہم کیا۔

دیپک کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ اس کو سستی شہرت سمجھیں اسی وجہ سے کچھ دیر تک سوچ بچار میں مبتلا رہا لیکن پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ یہی سوچ اہمیت رکھتی ہے لوگوں کو اضافی پیٹرول فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا

کہ میں نے صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ گاہکوں کی آمد دیکھی اور اسی دوران کسٹمرز کو 5 سے 10 فیصد اضافی پیٹرول فراہم کیا۔دیپک نے بتایا کہ 100 روپے کا پیٹرول خریدنے والے صارفین کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا گیا

جبکہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھوپال میں آنچل گپتا نامی گول گپے فروش نے بیٹی کی پیدائش کا جشن مناتے ہوئے گاہکوں کو 40 ہزار روپے کے مفت گول گپے کھلائے تھے۔

مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

READ MORE INTERESTING NEWS HERE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں