پاکستانی 18 سالہ لڑکی کے 12شوہر ، 12 شوہروں کو کیسے وقت دیتی ہے ؟ پاکستانی مرد ہکا بکا – News 92

پاکستانی 18 سالہ لڑکی کے 12شوہر ، 12 شوہروں کو کیسے وقت دیتی ہے… ؟ پاکستانی مرد ہکا بکا – News 92

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام میں مردکو چارشادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طورپر ایک ہی کی جاتی ہے —-لیکن بعض علاقوں کی روایات کی وجہ سے کثیرالازواج کا رواج بھی ہے

لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے تو حد ہی کردی جس نے محض 18سال کی عمر میں دوماہ کے دوران ہی 12شادیاں کر ڈالیں ۔ دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں ، ایک رات بتانے یا ایک دن دودن بعد ہی دلہن غائب ہوجاتی،

بے چارے شوہر وں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہوجاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثناء، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی

جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپناشکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور ” حسینہ“ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہوجایا کرتے تھے، تقریباً ہی تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے، سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے داربھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے

جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ د ھو کہ کیا۔ ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایاکہ اسے اپنی عمرتو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے ، اس کے پاس ایک بابا آیاتھا جسے اس نے رشتے کا بولاتو بابا جی نے کہاکہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرا دیتا ہوں،

شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کردی، پھر کہا گیا کہ شادی سے پہلے دولاکھ روپے دینے پڑیں گی کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔

READ MORE INTERESTING NEWS HERE BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں