”خاتون اپنا 2لاکھ سے زائد مالیت کا فون موٹروے پر گما بیٹھی ! لیکن پھر یہ کس طرح ڈھونڈ کر اس تک پہنچایا گیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے“

”خاتون اپنا 2لاکھ سے زائد مالیت کا فون موٹروے پر گما بیٹھی… ! لیکن پھر یہ کس طرح ڈھونڈ کر اس تک پہنچایا گیا— ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے“

لاہور (نیوز ڈیسک ) موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دو لاکھ سے زائد مالیت کا موبائل فون ڈھونڈ کر خاتون کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے لاہور جانے والی موٹروے پر خاتون اپنا آئی فون پرو سروس ایریا پر بھول گئیں تھیں

اور جب انہیں احساس ہوا کہ موبائل ان کے پاس نہیں ہے—- تو خاتون نے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کرتے ہوئے موبائل فون گمشدگی کی اطلاع دی جس پر موٹروے پولیس افسران شوکت جاوید اور شہزاد خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون کی تلاش کیلئے احکامات جاری کیئے ۔

موٹروے اہلکاروں نے سروس ایریا پر موبائل فون تلاش کیا— جس کی مالیت تقریبا دو لاکھ 35 ہزار کے قریب تھی، اسے ڈی ایس پی موٹروے پولیس عبدالوحید نے اپنی نگرانی میں مشعل نامی خاتون کے حوالے کیا ۔

سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا اور انہیں شاباش دی ۔

READ MORE INTERESTING ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں