وفات پا جانیوالے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔ حکومت نے زبردست اعلان کردیا – The News 100

وفات پا جانیوالے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے خوشخبری,,,, حکومت نے زبردست اعلان کردیا –

لاہور(ویب ڈیسک )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ملازمیں کے لئے اہم اور اچھی خبر سامنے آئی ہے—– ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے اہلخانہ کو واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیدیا،

لاہور کے 412 وفات پانے والے اساتذہ وملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔ ملازمت کے دوران اچانک وفات کے بعد مالازمیں کے اہلخانہ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہوتا ہے ۔

اس سلسلے میں اہل خانہ کو واجبات کی ادائیگی کے لئے بار بار محکمہ ایجوکیشن کے دفاتر میں دھکے کھانے پڑتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سکولوں میں دوران سروس وفات پانے والے 412 اساتذہ و ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملہ کو حل کرنے کے لئے

ایجوکیشن اتھارٹی نے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کے لئے اتھارٹی آفس میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ابھی تک صرف 85 سکول سربراہان کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو 14 اکتوبر تک وفات پانیوالے ملازمین کی دستاویزات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے طلبا اور ان کے والدین کے لئے صحت کے حوالے سے خوشخبری دے دی۔

صوبہ پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت طالب علموں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن نے صوبائی وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔

WANT TO READ MORE ARTICLES??? SCROL  BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں