بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے، جانئے یہ کون ہے؟ –

بیٹی کی پیدائش پر فیس نہیں لیتا, کیونکہ میری بیٹی مر گئی تھی ۔۔ ایسا ڈاکٹر جو فری میں علاج کرتا ہے,,,، جانئے یہ کون ہے؟ –

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بیٹی کی پیدائش پر والد کی خوشی سب سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ بیٹیاں باپ کے دلوں پر راج کرتی ہیں,,,,

، لیکن جن کو بیٹی پیدا ہونے کے بعد بھی بیٹی کی خوشی نہ ہو ان سے بڑھ کر ان کا دکھ کوئی نہیں سمجھ سکتا، ایسے ہی ایک ڈاکٹر کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے

ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، مگر وہ اس کی خوشی نہ دیکھ سکا کیونکہ بیٹی ماں کے پیٹ میں ہی مر گئی تھی۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے,

ڈاکٹر گنیش راکھ کو بیٹی کی بہت خواہش تھی، مگر جب ان کی بیوی کی ڈیلیوری ہونے والی تھی تو یہ مالی مسائل کا شکار تھے، ان کی بیوی کی حالت اچانک بگڑگئی تھی

 اور ڈاکٹر نے اپنی فیس کے ساتھ آپریشن کی فیس جمع کروانے کے لئے کہا، انکو پیسے بھرنے میں تھوڑی دیر ہوگئی اور ان کی بچی ماں کے پیٹ میں ہی مرگئی،,,,,

جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جب کوئی حاملہ خاتون ان کے پاس آئے گی اور وہ بیٹی کو جنم دے گی تو اس سے کوئی روپیہ پیسہ نہیں لیں گے,,,,

،یہی وجہ ہے کہ 33 سالہ ڈاکٹر گنیش گذشتہ 5 سالوں سے اب تک 432 سے زائد بیٹیوں کی پیدائش فری میں کروا چکے ہیں اور پیدائش کے بعد یہ خود بھی والدین کو مٹھائی کھلاتے ہیں….

۔ ان کا کہنا ہے کہ: مجھے اپنی بیٹی کی خوشی منانے کا موقع تو نہ ملا، لیکن میں دوسروں کی بیٹیوں کی خوشیوں کو منانے میں ان کی مدد ضررو کرتا ہوں۔

Read more articles below…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں