فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ! پاکستان نے رضا مندی ظاہر کر دی، بدلے میں کیا کچھ مانگ لیا؟تہلکہ خیز انکشافات – Qahani.com

فضائی حدود استعمال کرنے کا معاملہ! پاکستان نے رضا مندی ظاہر کر دی، بدلے میں کیا کچھ مانگ لیا,,,,؟تہلکہ خیز انکشافات –

 

Android App iOS App

افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر امریکہ اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے——،امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے

سمجھوتے سے آگاہ کر دیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے گزشتہ روز آگاہ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے

کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیاہے۔امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے

کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔سی این این کے ذرائع کے مطابق امریکہ سے پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں، سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔

,,,,READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں