اکشے کمار بھارت کو میچ ہارتا ہوا دیکھ کر واپس جانے لگے تو وہاں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے کون سا گانا گا کر ’طعنہ ‘ دیا ؟ ویڈیو وائرل – Nation 92 News

اکشے کمار بھارت کو میچ ہارتا ہوا دیکھ کر واپس جانے لگے,,, تو وہاں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ نے کون سا گانا گا کر ’طعنہ ‘ دیا ؟ ویڈیو وائرل –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست سے دور چار کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے—- جس پر دنیا بھر کے پاکستانی شائقین کرکٹ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں

اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں,,,, تاہم گزشتہ روز میچ کے دوران بالی ووڈ اداکار اکشے کمارے کے سٹیڈیم سے جانے اور پاکستانی فینز کے طعنے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

جس کی ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے بھارتی اداکار اکشے کمار، ویویک اوبرائے اور اداکارہ اروشی روٹیلا بھی پہنچی ،

اکشے کمارے دنگل کے آغاز میں کافی خوش دکھائی دیئے اور سٹیڈیم میں ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آئے لیکن جیسے ہی میچ پر پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرنا شروع کی تو بھارتی شائقین کرکٹ کے چہرے اتر گئے اور اکشے کمار بھی پریشان دکھائی دیئے ۔

اکشے کمارکی پریشانی کے عالم میں کھڑے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ پاکستانی فین کی جانب سے بنائی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اکشے کمار پولین میں چلتے ہوئے باہر کی طرف جارہے ہیں

اور اس دوران ایک پاکستانی شائق گانا کے بول گا کر ’ طعنے ‘ دے رہاہے اور میچ کے اختتام تک رکنے کا کہہ رہاہے ۔ پاکستانی فین گانا گا کر کہتاہے کہ ” ابھی نہ جاﺅ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں “ ۔

FGFHGF6776566

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں