بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا – News 92

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو…! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی کوشش تھی,,,,, کی شوکت ترین کو اسحاق ڈار کی جگہ سینٹر منتخب کروا لیا جائے مگر حکومت کی یہ کوشش ناکام ہو گئی ہے جس پر حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے حکومت نے عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید کی قربانی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے

کہ حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں جنرل نشست سے سینیٹر کا الیکشن لڑوایا جائے گا۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لے کر ان کی نشست خالی کرائی جاسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے

کہ سینیٹر فیصل جاوید سے استعفیٰ لینے کے بعد انہیں وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ شوکت ترین کو اپریل میں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت چھ ماہ میں

رکنِ قومی اسمبلی یا سینیٹ منتخب نہیں ہوسکے جس کے باعث ان کی مدت بطور وزیر خزانہ پوری ہوگئی۔ آج کابینہ ڈویژن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں بڑی ہوئی مہنگائی پر مسلم لیگ (ن) کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا،

دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے پارٹی صدر اور قائد حزب ختلاف شہباز شریف کی بھی ٹیلی فون پر مشاورت ہو ئی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

READ MORE NEWS ARTICLES BELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں