گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانیوالی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ، افسوسناک انکشافات – The Pakistan Time

گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانیوالی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل…… ، افسوسناک انکشافات –

گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانیوالی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل ، افسوسناک انکشافات لاہور(این این آئی) گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا

جس میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پولیس کی سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری ہیںاورحراست میں لئے گئے100 سے زائد افراد میں سے 15 افراد کی شناخت ہونے پر گرفتاری ڈال دی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پندرہ افراد کی شناخت کے لیے نادر اور فرانزک سے مدد لی گئی ہے ۔

گرفتار دیگر افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کی تصویریں اور دستاویزات اکٹھی کر کی گئیں ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جلد مزید افراد کی شناخت کا عمل پورا کر لیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین ملزمان شاہ زیب، عکاس اور حذیفہ کو راوی روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ،ملزم ہارون، وہاب، بلال اور احمد بنوں کوہاٹ بھاگ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق صبح چھاپہ مار کر 18 سالہ حذیفہ کو حراست میں لیا گیا جس نے مزید ساتھیوں کا بتایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حذیفہ اور
اسکے ساتھیوں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔

بتایا گیاہے کہ حذیفہ کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے اور مدرسہ چلانے والے قاری یوسف کا بیٹا ہے۔

READ THIS ……………………………………………………………./////

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں