6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری – PAKISTAN PRESS

6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری – PAKISTAN PRESS

6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری – Nine News

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کے خلاف شاندار حکمت عملی کو پورے دنیا نے سراہا، اس حکمت عملی کی

بدولت آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔وفاقی

وزیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی صنعتیں بحال ہو چکی ہے، تعمیراتی شعبہ پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے، ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان اور صنعتوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں