سبحان اللہ، جمعہ کے روز دوپہر کے وقت خانہ کعبہ کا سایہ تھوڑی دیر کیلئے غائب ہو گیا – AF Newz

سبحان اللہ,,، جمعہ کے روز دوپہر کے وقت خانہ کعبہ کا سایہ تھوڑی دیر کیلئے غائب ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سعودی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 تھا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی غائب ہو گیا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا.

۔خیال رہے کہ اس حوالے سے ماہر فلکیات نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔جیسے ہی 12 بج کر26 منٹ ہوں ، اس سایہ پر ایک

خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ عرب ممالک، قطب شمالی کے قریب واقع ممالک، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے لوگوںنے بھی سورج کو دیکھ کرکعبہ شریف کی درست سمت کا پتا چلایا……

۔پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے قبلے کے رخ کا درست تعین کرتے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پر سورج بیت اللہ کے عین اوپر آ گیا تھا اور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران پہلا موقع تھا۔

READ MORE…..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں