سرکاری خرچے پر حج اب کوئی نہیں کر سکے گا : (ن) لیگ کی اتحادی حکومت نے زبردست فیصلہ کر لیا

سرکاری خرچے پر حج اب کوئی نہیں کر سکے گا : (ن) لیگ کی اتحادی حکومت نے زبردست فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پی اے سی نے مفت حج ناجائز قرار دیدیا، سرکاری خرچ

پر حج نہیں ہونے دیں گے، ایک سے زائد حج کرنے والوں سے پیسے ریکور کیئے جائیں گے. حج کے دوران معاونین کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی،کسی وزیر سیکرٹری یا ایم این اے کی فیملیز گئی ہونگی تو پیسے وصول
کئے جائیں گے،رقم خزانے میں جمع کروائی جائے گی.پبلک اکائونٹس کمیٹی کے بلانے کے باوجود سیکرٹری خارجہ کے اجلاس میں نہ آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو اجلاس سے بھجوادیا جبکہ کمیٹی نے خدام الحجاج کے معاملہ پر تفصیلات اور حج کیلئے وفاقی وزیر، سیکرٹری اور دیگر افسران کیساتھ جانے والوں کی فہرست بھی طلب کرلی ۔نور عالم خان

کی زیرصدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں وزارت مذہبی امور کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔ نور عالم خان نے کہاکہ پی اے سی نے 2017 سے 2020 تک بھجوائے گئے خدام الحجاج کی فہرست طلب کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.