سعودی عرب کو کھلا چیلنج

سعودی عرب کو کھلا چیلنج,,,

متحدہ عرب امارات کا سعودی عرب کو کھلا چیلنج ریاض اور ابوظہبی کے درمیان بڑھتے ہوئے تناﺅ کا نتیجہ کیا ہوگا….؟یمن میں اثرورسوخ بڑھانے کی جنگ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ بنی.

بین القوامی ادارے کی رپورٹ لندن( ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 جولائی ۔2021 ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اوپیک پلس اجلاس کے دوران سعودی عرب اور روس کی جانب 2022تک تیل کی پیدوار کم کرنے کے فیصلے

کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان پربین القوامی ذرائع ابلاغ ابوظہبی اور ریاض کے درمیان تعلقات میں نئے سعودی تجارتی قوانین کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کا شاخسانہ قراردے رہے ہیں

بین القوامی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تو اسے امارات کی جانب سے سعودی عرب کو کھلا چیلنج قراردیا ہے. تیل کی پیداوار میں نمایاں ممالک کی تنظیم اوپیک کی ایک میٹنگ اوپیک پلس کے دوران ابو ظہبی نے سعودی عرب اور روس کی اس پیشکش کو مسترد کیا

جس میں 2022 کے آخر تک تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی یہ اختلاف عوامی سطح پر غیر معمولی انداز میں بیان کیا گیا اور اس پیشکش کو متحدہ عرب امارات سے ناانصافی قرار دیا گیا. اس دوران سعودی عرب نے نئی ایئر لائن متعارف کرانے کا اعلان کیا

جو اماراتی ایئر لائن ایمریٹس کا مقابلہ کرے گی جبکہ سعودی شہریوں پر متحدہ عرب امارات جانے پر پابندی لگائی گئی ہے سعودی عرب کی جانب سے خلیجی ممالک کے لیے نئے برآمدی ,,,,قوانین کے اعلان کو متحدہ عرب امارات کے مفاد کے لیے بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے اسے دونوں ملکوں میں تناﺅ کی علامت سمجھا جا رہا ہے. علاقائی اتحادیوں کے درمیان یہ کشیدگی

ایک ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے کہ جب دونوں قطر سے اپنے تعلقات بحال کرنے جا رہے ہیں قطر اور سعودی عرب میں اختلافات کے بعد متحدہ عرب امارات کے بھی قطر سے تعلقات خراب ہوئے تھے سعودی عرب نے تیل کی سپلائی کو محدود کرنے کی پیشکش کی جس کی متحدہ عرب امارات نے مخالفت کی سعودی عرب نے سمجھوتے اور سمجھداری سے فیصلے کا مطالبہ کیا اور کہا —-کہ اس کی پیشکش پر ایک ملک کے علاوہ تمام اراکین متفق ہیں. واضح رہے کہ پچھلے سال کورونا کی عالمی وبا کے عروج میں تیل کی طلب اور قیمت میں کمی آئی تھی

مگر اب دونوں بڑھ چکے ہیں اور یہ خدشات پائے جاتے ہیں کہ اوپیک ممالک کے فیصلے اس رجحان کو متاثر کر سکتے ہیں مگر اوپیک پلس میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں میں بیان بازی اس تناﺅ کی پہلی علامت نہیں اس سے ایک ہی دن قبل سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر براہ راست متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے پر پابندی لگائی متحدہ عرب امارات وہ واحد خلیجی ملک بن گیا جس پر سعودی عرب نے سفری پابندی لگائی.

HGHGFT7667867967

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں