بھاری بھرکم بِلوں کیلئے تیار ہو جائیں،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اتنے روپے کا اضافہ کہ عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

بھاری بھرکم بِلوں کیلئے تیار ہو جائیں….،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اتنے روپے کا اضافہ کہ عوام کے ہوش ہی اُڑ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی…..۔چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ستمبر کے لیے بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2

روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے سے متعلق سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ ستمبر میں

میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ستمبر میں ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ گیس کے مقابلے میں فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا؟ سی پی پی اے ایل این جی خریدنے والوں کو بروقت پیش گوئی کیوں نہیں کرتا، اس بات کا تعین کرلیا جائے کہ سستا ایندھن کونسا ہے

اور طلب دی جائے۔وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پچھلے 8، 10 ماہ سے آر ایل این کے مسائل آرہے ہیں، فیول کے حوالے سے بروقت پلاننگ کیوں نہیں کی گئی آپ کی طلب 950 اور سوئی گیس کو 800 ایم ایم سی ایف ڈی ملتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ طلب کو نہیں دیکھا گیا،

اسکا مطلب صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کرتے رہنا پڑے گا۔نیپرا حکام کے استفسار پر ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ ستمبر میں بجلی کی طلب 7 فیصد بڑھی ہے، ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں، جب تک نئے ٹرمینلز نہیں بنتے ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹیں رہیں گی، پاور ڈویژن نے جنوری تک چار ماہ کی

ایل این جی کی طلب دے دی ہے اس کے علاوہ فروری تک بجلی پیداوار کے لئے فرنس آئل کی ڈیمانڈ بھی دے دی ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 51 پیسے بنتا ہے، اگست میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کی مد میں چارج کیا گیا تھا، ستمبر میں اگست کی نسبت ایف سی اے کی مد میں 56 پیسے زیادہ چارج ہو سکتے ہیں۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے

اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں، مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

HGHFG676765GYT767675

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں