’’ شاہین شاہ آفریدی کے والد نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کسی کا دل جیت لیا

’’ شاہین شاہ آفریدی کے والد نے ایسی بات کہہ دی,,,, کہ ہر کسی کا دل جیت لیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے بھارت کے خلاف ,,,,,پاکستانی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے کو کہا تھا

بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دے ، قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا: کہ میں نے بیٹے کو بھارت کے خلاف ایسی ہی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی

اور بھارت کے خلاف میچ سے 5 گھنٹے قبل بیٹے کو فون کر کے کہا تھا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے :لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیلنا ہے کہ دنیا داد دے اور شاہین نے وہ کر دکھایا ۔

شاہین کے والد نے اپنے انٹرویو میں بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا: کہ شاہین کو ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹپس دیتے ہیں ۔

ایاز خان نے شاہین کے نام پیغام میں کہا :کہ میری نصیحت ہے شاہین بہتر اخلاقی رویہ اپنائیں اور جذبات پر قابو پائیں ۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جس میں شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں: اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی: درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

READ MORE NEWS ARTICLES BEELOW

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں