”بیٹے کی پیدائش کے لیے وظیفہ“

”بیٹے کی پیدائش کے لیے وظیفہ“,,,,

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک کالر کی طرف سے بیٹے کی پیدائش کی—— امید لیے وظیفہ پوچھنے پر اینکر رابعہ انعم بر س پڑیں اور شاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئے لمباچوڑا لیکچر دیدیا۔

ان کے اس جواب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ، سوال کرنے والے صاحب کی پانچ بیٹیاں تھیں لیکن بیٹا نہیں تھا۔…نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرامید ٹیلی فون کالر نے میزبان رابعہ انعم سے وظیفہ پوچھ لیا

اور انہیں امید تھی کہ وہ ان کے مسئلے کا کوئی حل بتائیں گی ۔ تاہم رابطہ انعم نے اپنے جواب کا مرکزی نقطہ ہی یہی رکھا کہ بچیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ، میزبان کاکہناتھا

کہ عشرہ گزرنے پر ہم کہتے ہیں کہ اتنی رحمت ہم سمیٹ سکتے تھے لیکن ہم نے موقع کھو دیا، اللہ نے رحمت آپ کے گھر اتاری ہے، ایک بار نہیں پانچ بار اتاری ہے، اللہ آپ سے خوش ہوا، اللہ اتنا خوش ہے کہ پانچ بیٹیاں دی ہیں۔

رابعہ انعم کا مزید کہناتھا——-کہ پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بھی بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے ہیں، ان کا سپورٹس اور ویلفیئر ایک طرف ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، یہ تو ہمیں اللہ کے رسول نے سکھایا کہ بیٹیوں کی عزت کیسے کریں۔

مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

FGF6576576HGT677666

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں