ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی,,, ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رو¿ف آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے ۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے …..، بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث روف 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں

جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راو¿نڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ میں نوک جھونک اب معمول کی بات ہوگئی ہے لیکن شعیب اختر کے حالیہ ٹویٹ پر ہربھجن سنگھ کو غصہ آگیا۔

شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویڈیو لِنک پر سابق بھارتی آف سپنر سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔سابق سپیڈ سٹار ہربھجن سنگھ سے کہتے ہیں اگر 24 اکتوبر کو پاکستان ہارتا ہے تو وہ انہیں سب سے پہلے میسج کریں گےاور کہیں گے کہ انہوں نے 1.6 ملین لوگوں کا دل توڑ دیا ۔

میچ میں نتیجہ بالکل برعکس آنے کے بعد ازراہِ مذاق شعیب اختر نے یہ ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ محض میں صرف مذاق کررہا ہوں۔شعیب اختر کے اس مذاق کے جواب میں ہربھجن سنگھ غصے میں آگئے

اور کہا کہ ’بندے بن جاؤ، وقت بدلتے وقت نہیں لگتی‘۔اس ٹویٹ پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں بھارت کو فائنل میں دیکھنا چاہتا ہوں، لیکن اس سے پہلے مستی مذاق بھی ضروری ہے‘۔

READ MORE NEWS ABOUT @T20WORLDCUP @T20CRICKET

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں