میں گرفتاری کا حکم عدالت سے دوں گا۔۔۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے بڑا اعلان کر دیا – News 92

میں گرفتاری کا حکم عدالت سے دوں گا—۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے بڑا اعلان کر دیا –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج قاضی فائز عیسی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل فیض آباد دھرنا کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا—– اس وقت سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں

جسٹس قاضی فائز عیسی اور رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ پر جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا ہے۔ کہ میں نے کسی کی گرفتاری کاحکم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

کہ میں حکم عدالت میں دیتا ہوں راہ چلتے نہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں، صبح پارلیمنٹ کے سامنے فٹ پاتھ پر مشکوک گاڑی سامنے آئی۔مجھے نہیں معلوم گاڑی میں کون تھا۔

صرف پولیس سے گاڑی سے متعلق پوچھا۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں بیٹھے شخص نے سخت زبان استعمال کی اور گاڑی پارلیمنٹ میں لے گیا۔پارلیمنٹ کے گیٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا۔گاڑی نے پارلیمنٹ سے واپس آکر پھر میرا راستہ روکا۔

گاڑی میں موجود نامعلوم نے پھر برا بھلا کہا مگر میں خاموش رہا۔قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ غیر قانونی نمبر پلیٹ دیکھ کر پولیس کو صرف گاڑی چیک کرنے کا کہا، لاقانونیت پر میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کروا دیتا ہوں۔ دوسری جانب تحریک انصاف(پی ٹی آئی )سندھ کے اہم رہنما

اور پی پی 87 ملیرکراچی سے ٹکٹ ہولڈر سردار قادر بخش خان گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردار قادر بخش خان گبول نےپاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

READ MORE NEWS ——–

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں