شعیب اختر سے بدتمیزی، ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی – PAKISTAN PRESS

شعیب اختر سے بدتمیزی،,,,,,ڈاکٹر نعمان نیاز کو بڑی سزا مل گئی –

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن)شعیب اختر سے بدتمیز ی کرنے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو سزا مل گئی، انہیں انکوائری مکمل ہونے تک آف ائیر کر دیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک

نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرتحاصل کرنے والے سٹار شعیب اختر کے ساتھ,,,

پی ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر پرسن نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ سے سیاست، اداکار اور سابق کرکٹرز نے شدید مذمت کی ہے، یاد رہے کہ نعمان نیاز کے غیر مناسب رویہ کی وجہ شعیب

اختر براہ راست نشریات کے دوران پروگرام سے استعفیٰ دیکر چلے گئے تھے اس معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی نوٹس لے لیا ہے اور اس تمام واقعہ کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاہے….

جس کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سابق کرکٹرز نے اسے انتہائی غیر مناسب اور غیر مہذب قرار دیا ہے,,,,

، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر مشتاق احمد نے کہاکہ انہیں بھی برا محسوس ہوا، پینل میں شریک دوسرے لوگوں کو معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا…

۔آل رانڈر سہیل تنویر نے کہا کہ میزبان اچھے انداز میں اختلاف کرسکتے تھے، دنیا میں پاکستان کا اچھا امیج نہیں گیا۔سکندر بخت اور سابق فاسٹ بولر مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا

کیونکہ شو میں لیجنڈ بیٹھے تھے۔ سابق کپتان انضمام الحقنے شعیب اختر سے اپنائے گئے رویے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب بڑا سٹار ہے، واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے…

۔اس کے علاوہ سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا,,,

، ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا،مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔اداکار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور اینکر کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیے جانے پر رد عمل کا اظہار کیا….

۔معروف فلمی اداکارشان شاہد نے پی ٹی وی کے سپورٹس پیج کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم نے دیکھا کہ پروگرام کے میزبان نے شعیب اختر کے ساتھ کیا کیا۔

انہوں نے کہا کے میزبان کا رویہ انتہائی غیر پیشہورانہ اور تضحیک آمیز تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شان شاہد نے ٹوئٹ میں کرکٹر شعیب اختر سمیت وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔….

پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نیاز نے

پی ٹی وی پر ایک متکبر لڑکے کی طرح کا رویہ اپنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انھیں نوکری سے نکال دینا چاہیے اور جب تک وہ شو میں شریک تمام افراد خاص طور پر شعیب اختر سے عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے,,

انھیں پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے احمقانہ رویے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور قبول نہیں کیا جائے گا۔

Read also….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں