اسرا بیلگیچ کی نئی سیریز رواں ماہ ریلیزہوگی، پوسٹر شیئرکردیا. مزید تفصیل اور پوسٹر دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں

استنبول ( اخبارتازہ ترین – این این) دنیا بھر میں مقبول ہونے والی ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی

ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے

سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز کانونسوز توپراکلر کی ریلیز کے بارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔

اسرا بیلگیچ نے ٹوئٹر پر اپنی نئی سیریز کانونسوز توپراکلر کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیریز کی ریلیز رواں ماہ ہوگی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کانونسوز توپراکلر ستمبر میں ریلیز ہوگی!۔اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز کانونسوز توپراکلر کا پہلا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

کوئلے کی کانوں کے کچھ خطرناک مناظر، ایک پارٹی کے چند خوشگوار لمحات اور سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں اورگنیش

اور اسرا بیلگیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے مناظر پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

Read more about news scroll below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں