مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ۔۔۔فی کلوکتنے کاہوگیا؟ –

مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی فی کلوکتنے کاہوگیا,,؟ –

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 26 روپے فی کلو کمی کی گئی تھی اور برائلر مرغی کا گوشت 216 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔

اب ایک بار پھر مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 190 روپے سے کم کرکے 183 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 118 روپے جبکہ پرچون ریٹ 126 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ا

سی طرح فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے رکھا گیا ہے۔شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قی مت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے اور پہلے کی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر نہ پہنچنے پائے۔

دوسری جانب این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم وزرا کی عدم دستیابی کے سبب اجلاس صرف پندرہ منٹ ہی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔

قبل ازیں سکول کھولنے سے متعلق این سی او سی کے اجلاس کے لئے 18جولائی کی تاریخ دی گئی تھی…….. اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرنا تھی سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے تا ہم اس حوالے سے این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔

PAKISTAN MEDIA….

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں