کورلوس عثمان کے سیزن نے ریٹنگز کے ریکارڈز توڑدیے ، مزید تفصیل جانیں لنک پر کلک کرکے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 جون2021ء) دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورلوس عثمان کے سیزن 2کی آخری قسط نشر کر دی گئی۔

سیریز کورلوس عثمان جس کے دوسرے سیزن نے ٹی وی سکرین پر ریٹنگز کے ریکارڈز توڑے اور سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز رہی جو اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

سیریز میں عثمان بے کامرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت نے انسٹاگرام پر سیریز کی آخری قسط کے پوسٹر کی تصویر کی ہے۔

پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ اس سیریز میں موجود ہر شخص نے اچھا کام کیا، نئے سیزن میں ملیں گے۔دوسری جانب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اوزگے تورر نے اپنی انسٹا سٹوری پر سیریز کے

سیزن 2میں اداکاروں کی جانب سے الوداعی ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی سٹوری میں لکھا ہے

کہ میری طرف سے سب کیلئے بہت سی نیک تمنائیں، ہر چیز کے لیے شکریہ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنا خیال رکھیں، اگلے سال پھر ملیں گے۔

READ MORE STORIES AND SHARE THEM TO WITH YOUR FRIENDS…. THANKS

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں