ملک میں چینی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – PAKISTAN PRESS

ملک میں چینی کی قیمت 11” سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں چینی کی قیمت پہلی بار 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی قیمت تقریباً 11 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 30 روپے 25 پیسے کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہو گئے ۔.. تفصیلات کے مطابق سرکاری ریٹیل

قیمت 89.75 اور چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ ملک میں چینی 90 سے120 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کراچی، کوئٹہ،خضدار،حیدرآباد میں چینی کیقیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ..

۔ سکھر،لاڑکانہ، گوجرانولہ میں بھی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے ۔ پشاور اور بنوںمیں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک ہے۔ فیصل آباد 115 اوراسلام آباد میں چینی 110 فی کلوتک، لاہور،سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک ہے۔ ملتان، بہاولپور،سرگودھا میں چینی 90 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

READ MORE……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں