طغرل بیگ (سلجوقی سلطنت کے بانی): PART 2

طغرل بیگ…..(سلجوقی سلطنت کے بانی):

سلجوقی سلطنت کی بنیاد طغرل بیگ نے رکھی طغرل بیگ سلجوق کا پوتا تھا٫…..طغرل بیگ بڑی طاقتور شخصیت کا مالک تھا بڑا ذہین٫بہادر٫ دیندار٫ نیک اور انصاف پرور تھا اس کا بھائی چغری بیگ تھا

جس کی زیر قیادت سلجوقیوں نے غزنوی سلطنت سے علیحدگی اختیار کرنے کی کوشش کی ابتداء میں سلجوقیوں کو محمود غزنوی کے ہاتھوں شکست ہوئی اور وہ خوارزم تک محدود ہو گئے

لیکن طغرل اور چغری کی زیر قیادت انہوں نے 1028ء اور 1029ء میں مرو اور نیشاپور پر قبضہ کر لیا

ان کے جانشینوں نے خراسان اور بلخ میں مزید علاقے فتح کیے اور 1037ء میں غزنی پر حملہ کیا 1039ء میں جنگ دندانیقان

انھوں نے غزنوی سلطنت کے بادشاہ مسعود اول کو شکست دے دی اور مسعود سلطنت کے تمام مغربی حصے سلجوقیوں کے ہاتھوں گنوا بیٹھا

۔ 1055ء میں طغرل بیگ نے بنی بویہ کی شیعہ سلطنت سے بغداد چھین لیا ۔

 

آٹھ رمضان المبارک 454ھ بمطابق 1062ء کو ستر سال کی عمر میں طغرل بیگ کا انتقال ہوا ۔ اپنی وفات سے پہلے طغرل بیگ خراسان

٫ ایران اور عراق کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنے ہاتھ سے سلجوقی اقتدار اور غلبہ کا کام مکمل کر چکے تھے۔

-=-=

FGDF68

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں