پٹرولیم ڈیلرز نے 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی وارننگ جاری کردی – PAKISTAN PRESS

.پٹرولیم ڈیلرز نے 5′ نومبر ‘سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی وارننگ جاری کردی

کراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی وارننگ دے دی۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے سپلائی بند کر دیں گے ،

حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا ، ایک پریس کانفرس میں انھوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ” ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں اضافہ جو کرسکتے ہیں, وہ کریں، وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا،

حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب خاموش نہیں رہیں گے…..۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ہمارا مارجن بھی کم ہوگا،,,,, حکومت ٹیکسز اورلیوی میں عوام کو سہولت دے سکتی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو متعلقہ لوگ ہمارے ساتھ بٹھائے۔

READ ALSO…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں