’’رکشہ چلانے والے کو ایف 16جہاز دے دیا گیا‘‘ کیا ملک ایسے چلتا ہے؟ عمران خان پر تنقید کرنے والا اس مرتبہ کون نکلا؟ – PAKISTAN PRESS

’’رکشہ چلانے والے کو ایف 16جہاز دے دیا گیا‘‘ کیا ملک ایسے چلتا ہے,,,؟ عمران خان پر تنقید کرنے والا اس مرتبہ کون نکلا؟ –

 

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا: کہ رکشہ چلانے والے ڈرائیور کو ایف 16 جہاز دے دیا گیا ہے ، یہ جہاز بھی تباہ کرے گا اور رن وے بھی توڑ دے گا،

ملک ایسے چلتے ہیں ….؟۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کا کہہ کر ملک میں تباہی لے

آئے ، انہوں نے جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے خراب کیا ، جس چیز کا نوٹس لیا اسے تباہ کر کے رکھ دیا ، یہ جو تنقید سابقہ حکومتوں پر کرتے تھے

خود ان سے بھی آگے نکل گئے ، انہوں نے شاہد خاقان عباسی پر الزام لگایا کہ ایل این جی مہنگی خرید کر کمیشن کھایا ، آج خود شاہد خاقان سے بھی زیادہ مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔سربراہ پاک سر زمین پارٹی نے

کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک کہتے ہیں ڈالر مہنگا ہونے سے اوور سیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے ، گورنر سٹیٹ بینک بیرون ملک جا کر بچگانہ باتیں کرتے ہیں

، یہاں ہر وزیر کا الگ بیان ہے ، یہ بات ثابت کرتی ہے کہ آپ نے جن کے ہاتھ میں ملک دیا وہ نا اہل ہیں ۔ مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں گزشتہ 13 سال سے

حکومت ہے جنہوں نے وفاق سے 10 ہزار 282 ارب روپے لئے لیکن یہاں نہ روٹی ہے نہ کپڑا اور نہ ہی مکان ، یہ لوگ عمران خان کی نا اہل حکومت کے پیچھے چھپ رہے ہیں ، انہوں نے سیاسی غازی بننے کے لئے وفاق کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر رکھاہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں