یکم اگست سے پندرہ اگست کہاں کہاں بارش ہو گی ؟ مون سون بارشوں کا طاقتور سسٹم کب داخل ہوگا –

یکم اگست سے پندرہ اگست کہاں کہاں بارش ہو گی… ؟ مون سون بارشوں کا طاقتور سسٹم کب داخل ہوگا –

این این ایس نیوز! تازہ ترین مختلف موسمی پیرامیٹرز کے مطابق ماہ اگست کے پہلے نصف عشرے یعنی یکم اگست سے 15 اگست کے دوران ملک میں مون سون کی شدت کم رہے گی ۔تاہم خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر مغربی اور کچھ وسطی علاقوں جن میں خطہ پوٹھوار، اسلام آباد، میانوالی، چکوال، سرگودھا، خوشاب، چنیوٹ، نورپورتھل، لیہ، بھکر، کوہ سلیمان، فتح پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور فیصل آباد کے علاقے شامل ہیں۔=

ان علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے امکانات ہیں ۔جبکہ آزاد جموں وکشمیر، بالائی، مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں جن میں جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ژوب، بارکھان، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں بھی وقتاً فوقتاً بارشوں کے امکانات ہیں۔

جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں اگست کے پہلے نصف عشرے کے دوران معمول سے انتہائی کم بارشوں کا امکان ہے۔اگست کے دوسرے عشرے یعنی 15 اگست کے بعد مون سون پاکستان میں دوبارہ شدت اختیار کرے گا 7896555   ۔جس کے باعث کراچی تا کشمیر ملک کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارشیں دیکھنے کو ملیں گی ۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اقدام کے خلاف وزیر اعظم عمران خان بھی بول پڑے کہا کہ سندھ حکومت سے بس اتنا کہوں گا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو بھوکا رکھنا ہے ،

ہم کبھی لاک ڈاؤن نہیں کریں گے ۔آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ کے تحت عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ ویکسی نیشن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں ،ویکسی نیشن کے بغیر سکول نہ کھولے جائیں ، کورونا سے بچنے کیلئے سب سے بڑی احتیاطی تدبیر ویکسی نیشن کےبعد ماسک کا استعمال ہے ۔

PAKISTAN WEATHER REPORT.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں