حکومت کے پاس لوگوں سے زمین خریدنے کا اختیار ختم :

حکومت کے پاس لوگوں سے زمین خریدنے کا اختیار ختم….

اسلام آباد(ویب ڈیسک….) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں توانائی، کامر س اور دیگر شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے

معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے لیے لوگوں سے زمینیں خریدنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے اظفر احسن کو چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کامرس، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں خالی اسامیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے

جنرل پاور جنریشن کمپنی گدو اور فیسکو کے چیف ایگزیکٹو تعیناتی کی منظوری دی گئی جب کہ لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او کو اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ چار سال کے لیے

پاکستان انجیئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کر تے ہوئے ای سی سی اور کابینہ کی لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

جب کہ سیکٹر ای 12 اسلام آباد کے ڈیویلپمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ونٹیج کار کی امپورٹ پر پابندی اٹھانے کی سمری بھی پیش کی گئی جسے ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔

جب کہ گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973ء کے رولز آف بزنس میں ترمیم اور جیمز اینڈ جیولری ڈیویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو کی منظوری کو موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بریگیڈیر (ر) شجاع الحسن کی بطور سی ای او پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ تعیناتی، شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور،

پمز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی اور پیٹرولیم ڈیویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈز میں ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

FGFHGF67765865856

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں