صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی – Qahani.com

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

جمرود کے علاقے نئی آبادی میں ملک اسرار اللہ شیر خیل کے حجرے میں تقریب ہوئی جس میں ملک امین خان اور ملک علی مان شاہ کے خاندان والوں نے یک آواز ہو کر اپنی وہ پرانی دشمنی کو ختم کرنے کا اعلان کیا جو انگریزوں کے دور سے شروع ہو کر

آج تک جاری تھی جس میں دونوں اطراف سے کافی جانی اور مالی نقصان ہو ا تھا ۔لیکن انہوں نے انہوں 135سالوں کے بعد اس دشمنی کو ختم کرکے یہ اعلان کہ آ ئندہ کے لئے وہ بھائیوں کی طرح رہے گے اور ہر معاملہ میں ایک دوسرے کی مدد کرئینگے۔ اس موقع پر ضلع خیبر کے سرکردہ ملکان ومشران جن میں ملک میراسلم خان آفریدی,

،ملک اسرار کوکی خیل ملک معاز آفریدی، ملک فیض اللہجان کوکی خیل،ملک عبدلظاہر،ملک محمد اللہ آفریدی،ملک فضل کریم،اسد ایڈووکیٹ،ملک منان،ملک شجاع آفریدی، ملک وزیر شیر خان خیل،ملک سرفراز زوراخیل، ملک، ملک فضل منان ملاگوری،ملک عبدلرازق زخہ خیل،,,

ملک بریال افریدی،حضرت ولی،ایم پی اے الحاج بلاول افریدی،ملک حاجی عابد افریدی،ملک حاجی تیمور، ملک خالد اکبر،حاجی بارک طورخیلاور ملک نصیب طور خیل شامل تھے۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک میر اسلم نےکہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے مابین یہ دیرینہ دشمنی ختم ہو گئی ہے,

اور آج ہم پھر سے ایک حجرے میں بیٹھے ہوئے ہیں،ہم پہلے بھی ایک تھے اور آئندہ کے لئے بھی ایک ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اس لئے تمام لوگوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے تنازعات اورجھگڑوں کو مذ اکرات کےذ رئع حل کریں ۔

READ MORE ARTICLES

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں