وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیا

وہ ملازمین جن کی تنخواہوں میں” 55فیصد اضافہ کر دیا گیا

ملازمین جن کی تنخواہوں میں 55فیصد اضافہ کر دیا گیاکراچی (نیوز ڈیسک) یومیہ اجرت والے ملازمین کی تنخواہ میں 55 فیصد سے زائدکا اضافہ کر دیا گیا۔…

Inتفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے یومیہاجرت پر کام کرنے والے غریب ملازمین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے محکمہ زراعت نے صوبے بھر میں

یومیہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 16 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی ہے۔صوبائی محکمے نے تنخواہ میں 55 فیصد سے زائد اضافے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر کے

 فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت صوبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کر چکی۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا

 کہ سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملک میں کم سے کم اجرت 20ہزار روپے مقرر کی تھی۔

Read more articles

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں