”پاکستانی اب تین سال تک سعودی عرب نہیں جا سکیں گے؟ سعودی عرب نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈال دیا“

”پاکستانی اب تین سال تک سعودی عرب نہیں جا سکیں گے….؟ سعودی عرب نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈال دیا“

”پاکستانی اب تین سال تک سعودی عرب نہیں جا سکیں گے؟ سعودی عرب نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں ڈال دیا“ جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے والے

سعودی شہریوں پر تین سالہ پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے اپنےشہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ,,,

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کچھ ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ان ممالک میں سعودی شہریوں کے جانے پر پابندی عائد ہے۔ جو سعودی شہری اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گااس پر تین سال کے لیے پابندی عائد کر دی جائے گی ,,,

جس کے بعد تین سال کے لیے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکے گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے ان میں افغانستان، ارجنٹینا، برازیل، مصر، ایتھوپیا، بھارت،

انڈونیشیائ، لبنان، پاکستان، جنوبی افریقہ، ترکی، ویت نام اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ سعودی حکومت کی پابندی کے مطابق نہ تو ان ممالک کے شہری ویکسی نیشن اور

 دیگر شرائط پر عملدرآمد کیے بغیر سعودی عرب جا سکتے ہیں اور نہ ہی سعودی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے ,

مجموعی طور پر 5لاکھ 20ہزار 774کیس سامنے آ چکے ہیں اور 8ہزار 189اموات ہو چکی ہیں۔ ملک میں حالیہ عرصے میں نئے کیسز کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

Read also…

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں