نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک قدم دور – News 92

.نیوزی لینڈ سیمی فائنل سے صرف ایک قدم دور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نمبیا سے میچ جیت کر سیمی فائنل سے ایک قدم دور رہ گیا ہے، نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا پھر اگر مگر کی تمام صورتحال ختم ہو جائے گی….

لیکن اگر افغانستان سے نیوزی لینڈ یہ میچ ہار جاتا ہے۔تو پھر افغانستان کے بھی چھ پوائنٹس ہو جائیں گے، بھارت آج سکاٹ لینڈ سے جیت گیا ہے اس طرح اگر اپنا آخری میچ بھی جیتتا ہے تو افغانستان سے نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں تینوں کے چھ چھ پوائنٹس ہو جائیں گے……

پھر جس ٹیم کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے نمبیبیا کو 164 رنز کا ہدف دینے کے بعد میچ باآسانی 52 رنز سے جیت کر دو قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 163 رنز بنائے…

،نمیبیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی،نیوزی لینڈ کے جیمز نیشام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی ,,,,,,

اور دونوں اوپنرزنے 4 اوورز میں 30 رنز کی شراکت قائم کی۔مارٹن گپٹل 18 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ویزے کو وکٹ دے گئے، انہوں نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تھا۔ڈیرل مچل بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 15 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے ڈیون کونوے کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت کی۔

read more articles below

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں