عمران اینڈ کمپنی اسکے سوا کچھ کر بھی نہیں سکتی کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ – PAKISTAN PRESS

عمران اینڈ کمپنی” اسکے سوا کچھ کر بھی نہیں سکتی کیونکہ ”

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ سابق افسر ذوالفقار احمد چیمہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آقائے دو جہاں نبی کریمﷺ کے حیاتِ طیّبہ پر بے شُمار کتابیں پڑھی ہیں، ان کی روشنی میں یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے….

کہ راستے بند کرکے لاکھوں انسانوںکی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ کرنے والے رسالت مآبؐ کے عاشق تو کیا، سچّے پیروکار بھی نہیں ہیں۔بے گناہ مسافروں کی کاریں اور موٹر سائیکل تباہ کرنے والے، دکانداروں کی پراپرٹی جلانے والے اور اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے,,

اور انہیں زندگی سے محروم کرنےوالے رحمت اللعالمینؐ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کرتے رہے مگر کسی بڑے نے انھیں روکا تک نہیں۔ اگر پولیس کے قربانی دینےو الے جوانوں کا خون بیچا گیا تو آیندہ کوئی پولیس افسر کھڑا نہیں ہوگا,,,

اور لڑکھڑاتی ہوئی ریاست مزید کمزور ہوکر اپنا جواز کھودے گی۔پولیس ملازمین کے مجرموں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے اور تباہ کی جانے والی پراپرٹی کا معاوضہ فسادیوں سے وصول کیا جاناچاہیے مگر وہ نااہل حکومت سے کیا امیّد کی جاسکتی ہے۔

READ MORE ARTICLES……

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں